لاہور(آن لائن+ پ ر) نگران وزےر اعلیٰ پنجاب نجم سےٹھی نے کہا ہے کہ انتخابات اےشوز پر لڑے گئے۔ پےپلزپارٹی کو لوڈشےڈنگ کے باعث پنجاب سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام مےں اظہار خےال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات مےں ٹرن آ¶ٹ بہت زےادہ رہا، نوجوانوں کی بڑی تعداد نے ووٹ دےا۔ انہوں نے کہا کہ پرامن انتخابات نگران حکومت کےلئے چےلنج تھا۔ تمام رکاوٹوں کو عبور کرکے انتخابات کا انعقاد کراےا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری انداز مےں پرامن انتقال اقدار کی خوشی ہے۔ مسائل کو حل کرنے مرکز اور صوبوں مےں گڈ گورننس کی ضرورت ہے۔ نئی حکومت سے عوام کو بڑی امےدےں وابستہ ہےں، دہشت گردی ملک کا بڑا مسئلہ ہے، بلوچستان مےں تعلےم کی بہتری کےلئے بھی اقدامات کرنے ہونگے، لوڈشےڈنگ بھی بڑا چےلنج ہوگا۔ دریں اثناءنگران وزیر اعلیٰ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں بزنس کے بڑے مواقع موجود ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سرمایہ کاری اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ دیکر سرکاری اداروں کی استعداد کار بڑھائی جا سکتی ہے اور عوام کے معیار زندگی کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ابھارنے کے لئے بہترین فنانشل سروسز فراہم کرے۔ وہ ارفع کریم سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے پلان۔9 کے بارے بریفنگ کے موقع پر اظہار خیال کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا نوجوان نسل باصلاحیت ہے، وہ جدید علوم سے آراستہ ہو کر ملک و قوم کی تقدیر بدل سکتی ہے۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ابھارنے کے لئے بہترین فنانشل سروسز فراہم کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سبسڈیز پر انحصار ختم کر کے ہمیں اپنے پاﺅں پر کھڑا ہونے کی پالیسی اپنانا ہو گی۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ قبل ازیں نگران وزیر اعلیٰ نجم سیٹھی نے ارفع کریم سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرکا دورہ کیا اور میٹرو بس کے آپریشنل امور کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ نجم سیٹھی نے کہا کہ میٹرو بس پراجیکٹ مفاد عامہ کا شاندار منصوبہ ہے۔ میٹرو بسوں کے ذریعے روزانہ ہزاروں افراد سفر کر رہے ہیں۔
نجم سیٹھی