اختر مینگل اور میر حمل کلمتی نے مبینہ دھاندلیوں کے خلاف حلف نہیں اٹھایا

کوئٹہ (آئی این پی) بلوچستان نیشنل پارٹی کے نومنتخب اراکین سردار اختر مینگل اور میر حمل کلمتی نے انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں کے خلاف حلف نہیں اٹھایا اس سلسلے میں پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے ۔ اجلاس کی صدارت سردار اختر مینگل کریں گے اجلاس میں اہم نوعیت کے فیصلے کئے جانے کا امکان ہے ۔ اجلاس میں نشستیں برقرار یا مستعفی ہونے کا آپشن زیر غور لایا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن