لاہور(آن لائن )پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرنیز نے اعتزاز احسن کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی حکومت کی تشکیل کے بعد سینیٹ میں بھی سیٹ اپ تبدیل ہونے جا رہا ہے جس کے تحت حکمران جماعت سینیٹ میں اپنا قائد ایوان نامزد کرے گی جبکہ پیپلزپارٹی پارلیمٹیرینز اب اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔