اسلام آباد (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے ارکان سب سے آخر میں قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں آئے۔ پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، مسلم لیگ (ق)، ایم کیو ایم، جمعیت علماءاسلام (ف) اور دیگر جماعتوں کے ارکان جلد اجلاس میں آ گئے تاہم مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے باعث اس کے ارکان 11 بجکر 20 منٹ پر ایوان میں داخل ہوئے اور سب سے پہلے احسن اقبال ایوان میں آئے۔