اسلام آباد (اے پی اے) پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کو بجلی بحران سے زیادہ ڈرون حملوں کے چیلنج کا سامنا ہے۔ خورشید شاہ نے کہا اگر مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہمارا احتساب کیا تو ہم بھرپور ساتھ دیں گے مگر احتساب کے آڑ میں کوئی انتقام لیا تو ہرگز برداشت نہیں کرینگے۔ پیپلز پارٹی جمہوری جماعت ہے اور جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، حکومت کو کام کرنے کا پورا موقع دیں گے اور ہم اپوزیشن کریں گے۔ ڈرون حملوں کی روک تھام کیلئے امریکہ سے مذاکرات ہونے چاہئیں۔ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلم لیگ (ن) کو عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔