اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا صوبے میں سیاسی توازن قائم رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ اگر بلوچ وزیراعلی ہو تو پھر گورنر کو پختون ہونا چاہئے۔نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب ملک میں جمہوری انداز میں انتخابات ہوئے ہیں ہمیں توقع کرنی چاہئے کہ جمہوریت چلتی رہے گی۔سیاسی بدلیات کا کرشمہ ہے 12 مئی 2007ءکو پرویز مشرف نے پارلیمنٹ کے سامنے مکا لہراتے ہوئے کہا کہ دیکھو میری طاقت‘ یہ اﷲ کی شان ہے، وہ جنرل پرویز مشرف چک شہزاد میں اپنے گھر میں قید ہے اور منتخب ارکان آج حلف اٹھا رہے ہیں۔
توقع کرنی چاہئے کہ جمہوریت چلتی رہے گی: محمود خان اچکزئی
Jun 02, 2013