خیبر پی کے میں تشدد پسند قوتوں کی مخالفت جاری رکھیں گے:امیر حیدر ہوتی

اسلام آباد (اے پی پی) نو منتخب ایم این اے امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی صوبے میں مثبت اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی، اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔ پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم عدم تشدد کے فلسفے پر قائم رہیں گے اور صوبے میں تشدد پسند قوتوں کی مخالفت جاری رکھیں گے جبکہ اگر صوبائی حکومت نے تشدد پسند تنظیموں کی کسی قسم کی حمایت کی یا انہیں سہولتیں دینے کی کوشش کی تو اے این پی بھرپور مخالفت کرے گی۔ یہ عوام کا فیصلہ ہے وہ جن جماعتوں کو بہتر سمجھے انہیں کامیاب کرایا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...