واشنگٹن (نیٹ نیوز) سائنس دانوں نے یہ خوشخبری سنائی ہے کہ مریخ پر پانی کی موجودگی کے حتمی ثبوت مل گئے ہیں۔ مریخ کے مدار سے نظر آنے والی وادیوں، گزرگاہوں اور ڈیلٹا کے بارے میں بہت عرصے سے خیال کیا جا رہا تھا کہ انہیں پا نی نے بنایا ہے لیکن اب مریخ کی گاڑی ”کیوروسٹی“ نے اس بات کا ثبوت فراہم کر دیا ہے۔ سائنس دانوں نے کہا ہے انہیں سرخ سیارے کے ڈیڑھ سو کلومیٹر چوڑے گیل گڑھے کے فرش پر گول کنکر ملے ہیں جن کی گول شباہت زمین کے دریاﺅں میں ملنے والی بجری جیسی ہے۔ یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ یہاں کبھی دریا رہا ہو گا۔
مریخ