سرینگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمےر ہائی کورٹ نے حرےت کانفرنس گ کے چیئر مےن سید علی گیلانی کی مسلسل نظربندی کے مقدمے کا فےصلہ محفوظ کر لےا ہے ۔ جسٹس ورندر سنگھ نے سید علی گیلانی کی نظربندی کے حوالے سے ان کے وکیل اور حکومتی نمائندے کے دلائل تفصیل سے سننے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے اور آنے والے دنوں میں کسی بھی وقت اس کو عدالت کی طرف سے ظاہر کرنے کی توقع ہے۔ایڈوکیٹ میاں قیوم نے سرکاری وکیل کے اس دعوے کو مسترد کردیا کہ پولیس وہاں علی گیلانی کی حفاظت کے لئے تعینات رکھی گئی ہے۔ انہوں نے کہا میرے موکل نے کبھی بھی حکومت سے سکیورٹی طلب نہیں کی ہے اور نہ ہی انہیں اس کی کوئی ضرورت ہے۔