سادھوکے+ کامونکے (نامہ نگار) نامعلوم افراد نے صحن میں سوئے معمر زمیندار کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ بتایا گیا ہے کہ نواحی گاﺅں دھیرو والی کا معذور 70 سالہ زمیندار محمد خاں حسب معمول گھر کے صحن میں سویا ہوا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا واہنڈو پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کامونکے پہنچا دی ہے۔