لاہور (خصوصی نامہ نگار) الخدمت فاﺅنڈیشن پاکستان کے تحت مقامی ہوٹل میں پراجیکٹ مینجمنٹ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے الخدمت کے پراجیکٹس کے ذمہ داران اور رضاکاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر الخدمت فاﺅنڈیشن پاکستان کے مرکزی صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاﺅنڈیشن بلا تعصب، رنگ و نسل اور مذہب انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ پراجیکٹ مینجمنٹ ورکشاپ کا مقصد الخدمت فاﺅنڈیشن کے ذمہ داران اور رضاکاروں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔