اسلام آباد (این این آئی) نامزد وزیر اعظم نواز شریف 1999ءمیں اقتدار سے ہٹائے جانے کے 13سال، 7 ماہ اور 21 دن بعد منتخب رکن کی حیثیت سے اسمبلی پہنچے۔ تیسری بار وزیراعظم بن تاریخ رقم کرینگے۔ 32 سالہ سیاسی سفر میں انہوں نے کئی نشیب و فراز دیکھے۔ اقتدار کی چاشنی سے لطف اندوز ہوئے 12 اکتوبر 1999ءکے مارشل لاءکی وجہ سے کال کوٹھڑی کی صعوبتیں برداشت کیں۔ آٹھ سال جلا وطن بھی رہے۔
32 سالہ سیاسی سفر، نواز شریف نے کئی نشیب و فراز دیکھے ،تیسری بار وزیراعظم بن کر تاریخ رقم کرینگے
Jun 02, 2013