گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) اتفاق کا لو نی کے رہائشیوں نے سنو کر کلب میں جرائم پیشہ سر گرمیوں کیخلاف احتجاجی مظا ہرہ کرتے ہوئے پولیس حکام سے کاروائی کرنے کا مطالبہ بتایا گےا ہے کہ قا سم ٹاﺅن اتفاق کا لو نی کے رہائشےوں نے علاقہ میں قائم سنو کر کلب کیخلاف شدید احتجاج کیا مظا ہرین نے ہا تھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر سنوکر کلب میں ہو نے والی جرائم پیشہ سر گر میوں کیخلاف نعرے درج تھے لو گوں کا کہنا تھا کہ سنوکر کلب کی آڑ میں کلب کے اندر شراب نو شی ،منشیات فروشی اور جو ا کر وایا جا رہا ہے ان غیر قا نو نی سر گر میوں کیخلاف آواز اٹھا نے والوں کو جرائم پیشہ افراد کی جا نب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں معمول بن چکی ہیں اہل علاقہ نے اعلی پو لیس افسران سے مطا لبہ کیا کہ سنو کر کلب کو فی الفور بند کر کے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کا روائی عمل میں لائی جا ئے۔