کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔ اعلامیہ کے مطابق رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں ایم کیو ایم کے امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے میں ہیں۔ اپوزیشن میں رہ کر جمہوریت کے فروغ اور استحکام کیلئے کام کرینگے۔ اپوزیشن لیڈر کے تعین کیلئے رابطے کرنے والوں سے ایم کیو ایم اظہار تشکر کرتے ہیں۔