برمنگھم (سپورٹس ڈیسک) بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے وارم اپ میچ میں سری لنکا کو 5 وکٹوں سےہرادیا۔ سری لنکا نے 3 وکٹوں پر 333 رنز بنائے۔ پریرا 82 اور دلشان 84 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بھارت نے ہدف 5 وکٹوں پر پورا کر لیا۔ ویرات کوہلی نے 144 اور کارتھک نے 106 ناٹ آ¶ٹ رنز کی اننگز کھیلی۔ دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو ہرا دیا۔ ویسٹ نے 256رنز بنائے ‘براوو نے 86رنز کی اننگز کھیلی۔آسٹریلیا نے259رنز بنا کر ہدف چھ وکٹوں پر پورا کر لیا۔ واٹسن نے 135رنز کی اننگز کھیلی۔