انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج ساﺅتھمپٹن میںکھیلا جائےگا

Jun 02, 2013

ساﺅتھمپٹن (آئی اےن پی) انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ (آج) اتوارکو روز باﺅل ساﺅتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔ مہمان ٹیم نیوزی لینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ لارڈز میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ انگلینڈ کی ٹیم ایلسٹر کک کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ نیوزی لینڈ کی کپتانی برینڈن میک کلم کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 5 جون کر ٹرینٹ برج، نوٹنگھم میں کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں