پیرس(سپورٹس ڈیسک) پاکستانی اسٹار اعصام الحق اور انکے ڈچ پارٹنر جولین راجر نے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راو¿نڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ پیرس میں کھیلے جارہے مینز ڈبل کے دوسرے راو¿نڈ میں اعصام الحق اور جولین راجر نے سلوانیہ کے الجاز بیڈینی اور گریگا زیملجا کو شکست دیکر تیسرے راو¿نڈ میں جگہ بنالی۔ پاک ڈی جوڑی نے سلوانیہ کی جوڑی کو سٹریٹ سیٹ میں شکست دی۔ اعصام الحق اور جولین راجر کی فتح کا سکور سات پانچ اور چھ ایک رہا۔ ٹورنامنٹ کے پہلے راونڈ میں اعصام اوران کے ساتھی کھلاڑی نے روسی جوڑی کو بھی شکست دی تھی۔