نئی دہلی/کراچی (آئی اےن پی) سپاٹ فکسنگ کا دائرہ کرکٹ ورلڈکپ تک پھیل گیا۔ بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ اداکار وندودارا سنگھ دوہزار گیارہ کے عالمی کپ میں بھی سپاٹ فکسنگ میں ملوث رہا ہے۔ سپاٹ فکسنگ کا طوفان تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ ابھی نہ جانے کتنے پردہ نشینوں کے نام سامنے آئیں گے سپاٹ فکسنگ نے ورلڈکپ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار وندودارا سنگھ نے بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش میں ہونے والے 2011ءکرکٹ ورلڈکپ میں بھی فکسنگ کی۔ پولیس کے پاس وندو کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ وندو داراسنگھ بورڈ اور آئی پی ایل کے اعلیٰ آفیشلز سے بھی رابطے میں رہا۔ وندو نے آسٹریلوی کرکٹر ایڈم گلکرسٹ اور منپریت گونی سے بھی رابطے کی کوشش کی۔ کچھ ماہ قبل وندو نے دونوں کرکٹرز کو تقریب میں مدعو کیا جہاں تمام حاضرین کو مہنگے تحائف دئیے گئے۔ وندو دونوں کرکٹرز سے مستقبل میں فائدہ اٹھانا چاہتا تھا، لیکن وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہو سکا۔
سپاٹ فکسنگ کا طوفان‘ ورلڈ کپ 2011ءبھی لپیٹ میں آ گیا
Jun 02, 2013