ہزاروں لائٹوں سے سجی انوکھی گزر گاہ

Jun 02, 2013

سڈنی(نیٹ نیوز)آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک سڑک کے کنارے ماہر فن کاروں نے ہزاروں لیڈروشنیوں کی مدد سے ایسی گزرگاہ تیار کر لی ہے جو آج کل عوام کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔لال، نیلی، سبز اور نارنجی رنگوں کی یہ دلکش لائٹیں لوہے کی باریک تاروں میں پروتے ہوئے اس مہارت سے نصب کی گئی ہیں کہ اس گزرگاہ میں داخل ہوتے ہی کسی کہکشاں کا گمان ہوتا ہے۔دلکش روشنیوں سے سجے نظارے کو دیکھنے کیلئے روزانہ لا تعداد راہگیر یہاں سے گزرتے ہیں اور اس دلفریب منظر سے لطف اندوز ہوتے نظر آتے ہیں۔

مزیدخبریں