پشاور(آئی این پی ) الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا سونو خان بلوچ نے کہا ہے این اے 46کے 21 پولنگ اسٹیشنز پر 5جون کو دوبارہ انتخابات کرائے جائیں گے جبکہ این اے 38 میں امن وامان کے قیام کے بعد انتخابات ہوں گے۔ ہفتہ کو پشاورمیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے الیکشن کمشنر خیبر پی کے سونوخان بلوچ نے کہاکہ خیبر ایجنسی کے حلقہ این اے 46کے 21 پولنگ سٹیشنز پر 5 جون کو دوبارہ پولنگ کرائی جائے گی۔