وزیراعلیٰ سندھ کی آمد سے 3 گھنٹے قبل ٹریفک بند، عوام بددعائیں دیتے رہے

لاڑکانہ/ نوڈیرو (آئی این پی) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کے حالات جلد بہتر ہوجائیں گے۔ امن و امان ان کی حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔ اگر وفاقی حکومت نے بے نظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام بند کیا تو سندھ حکومت اسے جاری رکھے گی۔ نومنتخب وزیراعلیٰ قائم علی شاہ ، اپنے منصب کا حلف ا±ٹھانے کے بعد محترمہ بے نظیر بھٹو کے مزار پر پہنچے۔ ۔قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی آمد سے قبل تین گھنٹے پہلے روڈٹریفک کیلئے بندکردیا گیا۔ گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں، شدید گرمی میں عوام پریشان ہوگئے۔

ای پیپر دی نیشن