1977ءمیں ماڈل ویلج بننے والا راول ٹاﺅن مسائلستان بن گیا

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد کا تاریخی علاقہ راول ٹاﺅن جسکو 1977ءمیں ماڈل ویلج کا درجہ دیا گیا تھا منتخب نمائندوں اور سی ڈی اے کی عدم توجہ کی بناءپر مسائلستان بن چکا ہے عوامی نمائندگی کے نام پر ووٹ حاصل کرنے والوں اور سرکاری خزانے سے تنخواہ لینے والوں نے لوگوں کو سخت مایوس کیا بنیادی شہری سہولیات میسر نہ ہونے سے مکینوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے راول ٹاﺅن کے قیام کے وقت جو منصوبے مکمل کئے گئے تھے ٹوٹ پھوٹ چکے ہیں۔ علاقہ کے مکینوں ڈا کٹر محمد صدیق محمد افضل شاہ سید محبوب علی شاہ ملک محمد اشرف سید محسن علی شاہ راجہ لیاقت علی خان ظہیر علی شاہ حاجی محمد شفیق حاجی خطاب گل ڈاکٹر محمد طارق عامر محمود عباسی صوفی صلاح الدین آفتاب احمد محمد نوید اور دیگر نے بتایا کہ راول ٹاﺅن کے مکینوں کو مختلف مشکلات کا سامنا ہے اکثر گلیاں نالیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار و مرمت طلب ہیں سیورج اور واٹر سپلائی لائن کی لیکج کی بناء پر اکثر گلیاں چوک گندے جوہڑوں کا منظر پیش کرتے ہیں اور لوگ آلودہ پانی استمعال کرنے پر مجبور ہیں بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات کے پیش نظر بجلی گیس سیورج اور دیگر منصوبوں میں توسیع کے عمل میں غفلت کے باعث لوگوں کی تکالیف میں اضافہ ہو رہا ہے واٹر سپلائی لائن اور ٹیوب ویلوں کی خرابی کی بناءپر کئی جگہوں پر پانی کی سپلائی معطل رہتی ہے لوہے کی نئی واٹر سپلائی لائن بچھائی گئی جسکور عرصہ ہوا ابھی چالو نہیں کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...