لاہور (پ ر) حلقہ 125 غوثیہ کالونی والٹن روڈ لاہور کی مسلم لیگی کارکنان و سماجی خواتین بیگم نزہت‘ بیگم صغریٰ اور مس سلطانہ نے نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ جس طرح وہ ایٹمی دھماکوں کے وقت امریکہ کے سامنے ڈٹ گئے تھے وہ اب بھی امریکی ڈرون حملوں کے خلاف امریکہ کے سامنے ڈٹ جائیں قوم آپ کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی۔