اپوزیشن جماعتیں متحد ہوجائیں تو مڈٹرم الیکشن ممکن ہیں: حامد ناصر چٹھہ

لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ ہم خیال کے چیئرمین حامد ناصر چٹھہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں متحدہو جائیں تو مڈٹرم انتخابات ممکن ہیں۔شہبازشریف کی پنجاب سے زیادہ مرکز میں دلچسپی ہے اور حمزہ شہبازدراصل پنجاب کے وزیر اعلیٰ ہیں۔لیگی حکومت قوم سے عام انتخابات میں کئے جانیو الے وعدوںپر عمل نہیں کر سکتی جس کی وجہ سے عوام حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں۔وہ اتوار کو لاہور ائیرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا اپوزیشن کی تما م جماعتوں کو ملکی مفاد کیلئے متحد ہو جانا چاہیے کیونکہ موجودہ حکمران مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔ مڈٹرم انتخابات کا مطالبہ غیرجمہوری نہیں جب حکومتیں ناکام ہو جائیں تو عوام کو اپنے نمائندے دوبارہ منتخب کرنے کا حق ملنا چاہیے۔
حامد ناصر چٹھہ

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...