پشاور (نیوز ایجنسیاں) پشاور سمیت خیبر پی کے کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اسکا مرکز کوہ ہندو کش تھا۔ اتوار کے روز پشاور، سوات اور چترال میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور عوام کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔ زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے۔
خیبر پی کے اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں زلزلہ، شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی
Jun 02, 2014