فیروزوالا (نامہ نگار) شاہدرہ ونڈالہ روڈ کے قریب تیزرفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار باپ بیٹی کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں دونوں جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا۔ مریدکے کا اسرار احمد اپنی 14 سالہ بیٹی ارم کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوار ہو کر لاہور سے مریدکے جا رہا تھا، جب ونڈالہ روڈ شاہدرہ کے قریب پہنچے تو پیچھے سے آنیوالے تیز رفتار ٹرک نے انہیں روند ڈالا جس کے نتیجے میں ارم موقع پر ہلاک جبکہ اسکا باپ زخمی ہسپتال میں جا کر دم توڑ گیا۔