دوحہ (ثناء نیوز) قطر میں ٹریفک کے المناک حادثے میں دوپاکستانی شہری جاں بحق ہوگئے۔دوحا میں ایک تیز رفتار وین ٹائر برسٹ ہونے سے قلا بازیاں کھاتے ہوئے سڑک سے تقریباً 100 فٹ دور کھائی میں جاگری۔ حادثے میں چار سدہ سے تعلق رکھنے والے محمد بصیرخان، احمد شاہ خان اور ایک نیپالی شہری موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ انیس خان سمیت تین پاکستانی اور ایک نیپالی باشندہ شدید زخمی ہوئے جن کی حالت انتہائی نازک بتائی جاتی ہے۔ دوپاکستانی اور ایک نیپالی حادثے میں محفوظ رہے، ان کو خراش تک نہیں آئی۔ جاں بحق ہونے والوں کی میتیں وطن پہنچا دی گئیں
قطر/حادثہ