مسلم لیگ (ن) کی قیادت بھارت نوازپالیسیوں پرگامزن ہے: شیخ رشید

اسلام آباد(آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہاہے مسلم لیگ ن کی قیادت بھارت نوازپالیسیوں پرگامزن ہے۔ وزیراعظم نوازشریف کے پاس کشمیری رہنماؤںسے ملاقات کاوقت ہی نہیں ہے، جمہوریت کوحکومت کے دوخواجاؤں سے خطرہ ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت جنرل ضیاء الحق کی باقیات ہے،بجٹ الفاظ کاچکرہے، قوم کوکچھ فائدہ نہیں ہوگا،وزیراعظم صرف غیرملکی دوروں پرفوٹوسیشن کیلئے جاتے ہیں۔ نجی ٹی وی کوانٹرویودیتے ہوئے انہوںنے کہا قوم نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کوآزمالیاہے، ایک سال میں قوم کوکچھ ریلیف نہیں ملا۔ پاکستان پرصرف خاندانی کاروباری گروپوں نے قبضہ کرلیاہے، جمہوریت نام کی کوئی چیزنہیں ہے۔ انہوںنے کہا پنجاب میں امن وامان کی صورتحال بگڑچکی ہے۔، دن دیہاڑے پنجاب اسمبلی کے ایم پی اے اغواء ہوچکے ہیں۔قانون نام کی کوئی چیزنہیں۔ حکومت کیخلاف ٹرین مارچ کروں گااورحکومت کے اوچھے ہتھکنڈے بے نقاب کروں گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...