سیالکوٹ: پرائیویٹ ائر لائن کی پرواز حادثے سے بچ گئی، ٹیک آف کرتے ہی ایک انجن بند، پائلٹ نے واپس اتار لیا

Jun 02, 2014

سیالکوٹ (نامہ نگار) سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ سے شارجہ کیلئے روانہ ہونے والی پرائیویٹ ائیرلائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی، پائلٹ نے انجن بند ہونے کے بعد جہاز کو دوبارہ سیالکوٹ ائرپورٹ پر اتار لیا۔ بتایا گیا ہے پرائیویٹ ائیر لائن کی پرواز این ایل 796 رات کو 152  مسافروں کو لے کر شارجہ کیلئے روانہ ہوئی تاہم پرواز روانہ ہوتے ہی جہاز کا ایک انجن بند ہوگیا جس کے بعد پندرہ منٹ بعد ہی پائلٹ نے جہاز کو واپس ائرپورٹ اتار لیا اور تمام مسافروں کو بعدازاں مسقط کیلئے جانے والے شاہین ائیرلائن کے جہاز میں شارجہ بھجوادیا گیا۔ ائیرلائن کے عملہ کے مطابق تکنیکی خرابی کی وجہ سے جہاز کا ایک انجن بند ہوا تھا۔
پرواز/ حادثہ

مزیدخبریں