سپریم کورٹ رواں ہفتے کئی اہم مقدمات کی سماعت کریگی ، بنچ تشکیل دیدیئے گئے

Jun 02, 2014

اسلام آباد(آئی این پی) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی طرف سے 2 جون سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتہ کے دوران مقدمات کی سماعت کیلئے تشکیل دیئے گئے ایک پانچ لارجر اور 6دوسرے بنچ (آج) پیر سے مقدمات کی سماعت کریں گے ، سپریم کورٹ رواں ہفتے کئی اہم مقدمات کی سماعت کریگی،۔ بنچوں کی تفصیلات کے مطابق بنچ اول چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس مشیر عالم‘ بنچ دوئم جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس اعجاز احمد چوہدری‘ بنچ سوئم جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں جسٹس گلزار احمد‘ بنچ چہارم جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس اعجاز افضل خان اور جسٹس اقبال حمیدالرحمن‘ بنچ پنجم جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس محمد اطہر سعید‘ بنچ ششم جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس سرمد جلال عثمانی اور جسٹس دوست محمد خان پر مشتمل ہوگا جبکہ جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں قائم پانث رکنی لارجر بنچ (آج) پیر کے روز ایل پی جی کوٹہ کیس کی سماعت کرے گا۔

مزیدخبریں