کابل(این این آئی)افغانستان میں نیٹو کے آئی سیف دستوں میں شریک آسٹریلوی فوج کے لیے مترجمین کے فرائض انجام دینے والے پانچ سو افغانیوں کو آسٹریلیا میں آباد ہونے کی اجازت دے دی گئی ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتورکو ایک بیان میں آسٹریلوی حکومت نے کہاکہ اِن افراد کی زندگیوں کو یقینی طور پر خطرات لاحق ہیں اس لیے انہیں اپنے ملک میں پناہ دی گئی ہے ،امیگریشن وزیر اسکاٹ موریسن نے میڈیاکو بتایاکہ افغان شہریوں اور ان کے خاندانوں کو مہاجرین کا درجہ حاصل ہے۔ اور ان کی آباد کاری ایک خفیہ پروگرام کے تحت کی گئی ہے۔ یہ مترجمین گزشتہ اور رواں برس کے دوران آسٹریلیا لے جائے گئے تھے۔ خیال رہے کہ افغانستان میں آج کل 400 آسٹریلوی فوجی موجود ہیں جبکہ باقی فوجیوں کو واپس طلب کیا جا چکا ہے۔ افغانستان میں 25 ہزار آسٹریلوی فوجیوں نے خدمات سرانجام دیں۔
پانچ سو افغان مترجمین کو آسٹریلیا میں آباد ہونے کی اجازت
Jun 02, 2014