لندن (آن لائن) برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے خبردار کیا ہے کہ اگر لکسمبرگ سے تعلق رکھنے والے ژاں کلود ینکر کو یورپی کمیشن کا سربراہ بنایا گیا تو وہ اس بات کی یقین دہانی نہیں کروا سکتے کہ ان کا ملک یورپی یونین کا رکن رہے گا۔ جرمن جریدے اشپیگل کے مطابق یورپی کمیشن کا سربراہ یورپی یونین کے سربراہ منتخب کرتے ہیں اور اس کی توثیق یورپی اسمبلی کرتی ہے۔ یورپیئن پیپلز پارٹی نے حالیہ یورپی انتخابات میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی ہیں اور اس نے لکسمبرگ کے سابق وزیر اعظم ینکر کا نام تجویز کیا ہے۔