برلن (ثناء نیوز) سرچ انجن گوگل کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ یورپی عدالت برائے انصاف کے ایک حالیہ فیصلے کے تحت کمپنی کی طرف سے سہولت مہیا کیے جانے کے پہلے روز بارہ ہزار یورپی باشندوں نے اپنی معلومات خارج کروانے کی درخواست کی ہے۔گوگِل کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر ایک فارم جاری کیا جس میں یورپی باشندوں کو یہ سہولت فراہم کی گئی تھی کہ اگر وہ چاہیں تو یہ درخواست کر سکتے ہیں کہ انٹرنیٹ پر کئے جانے والی سرچ کے نتائج میں وہ یا ان سے متعلق کوئی بھی معلومات خارج کر دی جائیں۔ برلن سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق جرمنی میں گوگِل کے ایک ترجمان کے بقول اس سلسلے میں کل بارہ ہزار درخواستیں موصول ہوئیں۔
گوگل