اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان کسٹمز سروس کے گریڈ 19 کے 21 افسروں کو گریڈ 20 میں ترقی دی گئی ہے۔ جبکہ سیکرٹریٹ گروپ سروس سمیت متعدد دوسرے گروپوں کے افسران کو گریڈ 20 میں ترقی دینے کا نوٹیفکیشن وزیراعظم کی منظوری سے جاری کر دیا گیا۔ گریڈ 20 میں ترقی پانے والوں میں احمد مجتبیٰ میمن کمال اظہر منہاس عبدالباسط چوہدری زبیر یوسفانی‘ محمد عاصی‘ فرید اقبال قریشی‘ سیف الدین جونیجو سید حامل علی‘ ذوالفقار یونس‘ سیمارف بخاری‘ علی رضا ہنجرا‘ سعید خان جدون ارشد‘ محمد جاوید‘ عرفان الرحمان خان محمد جنید جلیل‘ سعید اکرم‘ محمد یعقوب ماکو‘ سید شکیل شاہ شامل ہیں۔ سیکرٹریٹ گروپ کے سلمان قیوم کوگریڈ 20 میں ترقی دیدی گئی۔ پولیس گروپ کے 30 افسروں کو ترقی دی گئی ہے ان میں سلطان اعظم تیموری‘ اشرف زبیر صدیقی‘ عبدالکریم‘ مسعود سلیم اور محمد اقبال شامل ہیں۔
کسٹم سروس کے 21 افسروں کوگریڈ 20 میں ترقی دیدی گئی
Jun 02, 2015