گوانتانامو کے سابق قیدیوں پر قطر میں سفری پابندیوں میں توسیع

دوحہ / واشنگٹن(آئی این پی)قطر نے کیوبا کے جزیرے پر قائم گوانتانامو کے حراستی مرکز سے رہائی پانے والے طالبان قیدیوں پر سفری پابندیاں عائد رکھنے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گوانتانامو کے سابق قیدیوں پر قطر میں سفری پابندیوں میں توسیع کردی گئی ہے۔ ان طالبان رہنماؤں کو یرغمالی امریکی سارجنٹ بَو برگڈاہل کی رہائی کے بدلے میں گوانتانامو سے رہا کیا گیا تھا۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا ان قیدیوں کے طویل عرصے تک تحفظ کے حوالے سے قطر سے مذاکرات جاری ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...