ہنوئی (بی بی سی) امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے ویتنام کے دورے کے دوران ایشیا میں امریکی کردار کے مستقبل کے بارے میں کہا ہے کہ امریکہ خطے میں اپنا اہم کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے چین کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ سپریٹلی جزائر تنازعہ پر امریکی آپریشن کو کوئی بھی چیز نہیں روک سکتی۔ بی بی سی سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ امریکہ خطے میں امن برقرار رکھنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وہ واحد طریقہ ہے جس سے سب کو آگے بڑھنے اور جیتنے کا موقع ملے گا۔