داعش خوفناک دشمن ہے‘ اسلحہ کے زور پر شکست نہیں دی جا سکتی: ڈیوڈ پیٹریاس

نیویارک (بی بی سی) امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سابق سربراہ ڈیوڈ پیٹریاس نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کو صرف دوہری عسکری اور سیاسی حکمت عملی کے ذریعے ہی شکست دی جا سکتی ہے۔ انتہائی طاقتور انتہا پسندوں کو صرف اسلحے کے زور پر شکست نہیں دی جا سکتی ہے۔ جنرل پیٹریاس نے اس تنظیم کو سخت خوفناک دشمن سے تعبیر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ القاعدہ کی عراق میں جڑیں وسیع تھیں اور ان کی تعداد بھی دولت اسلامیہ کے مقابلے بہت زیادہ تھی۔ انہوں نے مزید کہا میرے خیال میں رمادی کو چند ہفتوں یا اس سے قبل دوبارہ حاصل کر لیا جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران خطے میں انقلابی قوت ہے۔ انہوں نے کہا یہ ایسا ملک ہے جس نے افراتفری کے سبب ترقی کی ہے۔ انہوں نے بدنظمی کا فائدہ اٹھایا ہے اور اسے فروغ دیا ہے تاکہ علاقائی بالادستی حاصل کر سکے۔

ای پیپر دی نیشن