کوئٹہ (آن لائن) وزیراعلی بلوچستان کی جانب سے سانحہ مستونگ کے واقعہ کے بعد بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس آج کوئٹہ میں ہو رہی ہے جس کی وزیراعظم میاں نوازشریف صدارت کرینگے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی شرکت بھی متوقع ہے بلوچستان کی سیاسی ومذہبی جماعتوں کوآل پارٹیز میںشرکت کیلئے دعوت نامے پہنچادئیے گئے وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ پیرکی صبح اسلام آبادمیںہونے والے اہم اجلاس میںشرکت کیلئے گئے اور وزیراعظم اور دیگر رہنمائوں کوکوئٹہ میںہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میںشرکت کی دعوت دینے کے بعدسہ پہر واپس کوئٹہ پہنچے۔ اے پی سی میں پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی، نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سینیٹر میر حاصل خان بزنجو، مسلم لیگ (ن) مرکزی نائب صدر سردار یعقوب خان ناصرکے علاوہ دیگرمرکزی وصوبائی قائدین بھی شرکت کرینگے۔