92 سالہ امریکی خاتون میراتھن مکمل کرنے والی دنیا کی معمر ترین ایتھلیٹ بن گئیں

واشنگٹن(آن لائن) بانوے سالہ امریکی خاتون میراتھن دوڑ مکمل کرنے والی دنیا کی پہلی معمر خاتون بن گئیں۔ کینسر کے مرض سے صحت یاب ہونے والی بانوے سالہ امریکی خاتون ہیرٹ تھامپسن نے 42.1 کلومیٹر دوڑ سات گھنٹے چوبیس منٹ اور چھتیس سیکنڈ میں مکمل کی۔ اس موقع پر حاضرین نے دل کھول کر ہیرٹ کے جذبے کو سراہا۔ ہیرٹ تھامپسن نے 76 سال کی عمر میں دوڑنا شروع کیا۔ ہیرٹ سولہ بار میراتھن دوڑ میں حصہ لے چکی ہیں جس کا مقصد کینسر سے متعلق تحقیق کیلئے فنڈز جمع کرنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن