رحیم یار خان: آوارہ کتوں نے کاشتکار کے 3 بچوں کو چیر پھاڑ ڈالاماں لڑتے ہوئے شدید زخمی

رحیم یار خان (آن لائن/ صباح نیوز/ این این آئی) رحیم یار خان میں خونخوار کتوں نے زمیندار کے 3 بچوں کو حملہ کر کے چیر پھاڑ ڈالا جبکہ بچوں کو بچاتے ہوئے ان کی ماں کتوں سے لڑائی کے دوران شدید زخمی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز فیروزہ کے علاقے چک 80 میں دربار قادری میں کاشتکار ارشاد جو زمیندار راجہ مقبول کا مزارع ہے گزشتہ روز کھیتوں کو پانی لگا رہا تھا کہ اس کی بیوی سکینہ دن 12 بجے اسے کھانا دینے کھیتوں میں پہنچی چار بچے بھی اس کے ساتھ ہو لئے مگر ان پر 12 آوارہ کتوں کے غول نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 3 بچے 2 سالہ عبید اللہ، 4 سالہ عبد اللہ اور8 سالہ بلال موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے بچوں کی ماں سکینہ کتوں سے لڑتے ہوئے اپنے جگر کے ٹکڑوں کو بچاتے اور لڑتے ہوئے شدید زخمی ہو گئی جسے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جب کہ چوتھے بچے 10 سالہ شہزاد نے درخت پر چڑھ کر جان بچائی۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی خاتون کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔ بچوں کا باپ ارشاد دھاڑیں مار مار کر روتا اور اپنے آپ کو کوستا رہا۔ اس کے 2 بچے6 سالہ حسنہ شہزادی اور 4 سالہ بلال گھر میں رہ جانے کے باعث بچ گئے۔ اس المناک واقعہ پر علاقے میں ہر دل دہل کر رہ گیا۔ واضح رہے ٹی ایم اے حکام اور انتظامیہ کی لاپرواہی کے باعث شہر میں آوارہ کتوں کے غول دندناتے پھرتے ہیں لوگوں کو کاٹ کھانے کے کئی واقعات پیش آ چکے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس اور انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور متاثرہ خاتون کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ پولیس نے کتوں کی ملکیت کے شبے میں 5 افراد صدیق، منظور اور جاوید کو حراست میں لے لیا جو کتوں کو پال کر ان کی لڑائی کے مقابلے کراتے ہیں۔
رحیم یار خاں/آوارہ کتے











ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...