کراچی (آئی این پی) سانحہ صفورا کے ملزمان کی نشاندہی پر پولیس نے گلشن معمار کے علاقے میں چھاپہ ماراکر اسلحہ سے بھرا ہوا ایک بیگ برآمد کر لیا۔ پیر کو پولیس کے مطابق سانحہ صفورا چورنگی کے حوالے سے گرفتار ملزمان سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔ ملزمان سے ملنے والی معلومات پر کارروائی کی جاتی ہے، گلشن معمار کے علاقے میں کارروائی کر کے اسلحہ سے بھرا ہوا ایک بیگ برآمد کیا گیا ہے۔ امکان ہے کہ یہ اسلحہ سمگل کر کے یہاں لایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش کے بعد دیگر ساتھیوں کو پکڑنے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔ دریں اثناء کراچی کے علاقے پاپوش نگر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ پیر کو پولیس ذرائع کے مطابق پاپوش نگر میں پولیس آپریشن کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان سے اسلحہ بھی بر آمد کیا ہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان نے گزشتہ روز پاپوش نگر میں2 افراد کو قتل اور ایک کو زخمی کیا تھا اور فائرنگ کا واقعہ معمولی تنازع پر پیش آیا تھا۔