اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) بھارت کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کارگل جنگ میں کیپٹن کالیا کی پاکستانی فوج کے ہاتھوں ہلاکت کو بین الاقوامی عدالت انصاف میں چیلنج کیا جائے گا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ کیپٹن کالیا کے خاندان نے موت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے اگر سپریم کورٹ پاکستان اور بھارت کی جنگوں میں مارے جانے والے بھارتی شہری کی موت کو غیر قانونی قرار دیتی ہے تو سپریم کورٹ کے اس فیصلے کی بنیاد پر کیپٹن کالیا کی موت کو بین الاقوامی عدالت انصاف میں چیلنج کیا جائے گا۔