فیروز والا: بجلی کے ہائی ٹینشن تار گرنے سے ایک نوجوان جاں بحق، دو جھلس گئے

فیروز والا (نامہ نگار) بجلی کی ہائی ٹرانسمشن لائن کی تار گرنے سے ایف اے کا طالب علم محمد وقاص جاں بحق جبکہ دو نوجوان جھلس کر زخمی ہوگئے۔ لاہور روڈ کی آبادی نظام پور (کوٹ عبدالمالک) میں بجلی کی بوسیدہ مین تار زور دار دھماکے سے ٹوٹ کر بازار میں آگری جس کی زد میں آکر ایف اے کا طالب علم محمد وقاص موقع پر جاں بحق جبکہ محمد عمر اور احسان بری طرح جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ ادھر واپڈا سب ڈویژن فیض پور کے افسران نے خود کو بچانے کی خاطر علاقے میں بوسیدہ تاریں تبدیل کرادیں۔ پولیس فیکٹری ایریا نے واقعہ کی رپورٹ درج کرلی۔ متوفی کے ورثا نے کوئی کارروائی نہ کرائی۔

ای پیپر دی نیشن