اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی و ترقی نے متفقہ قرارداد منظور کرکے قومی قیادت کو پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبے پر اتفاق رائے پر خراج تحسین پیش کیا جبکہ قائمہ کمیٹی کا وفاقی وزیر احسن اقبال اور سیکرٹری پلاننگ کی اجلاس میں عدم شرکت، فاٹا یونیوررسٹی کے قیام میں غیرمعمولی تاخیر اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافے پر پیسپکو کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار اور دیگر ارکان نے ہدایت کی کہ فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کارپوریشن سمیت تمام ڈسکوز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں متعلقہ اضلاع کو نمائندگی دی جائے اور ہر سب ڈویژن میں فعال شکایات سیل قائم کئے جائیں، دوران رمضان ہر سب ڈویژن کو چار چار موبائل ٹرانسفارمرز فراہم کئے جائیں تاکہ ٹرانسفارمرز خراب ہونے کی صورت میں علاقہ مکینوں کو تکلیف نہ ہو، ایم ڈی پیسپکو عمر رسول نے انکشاف کیا کہ وزارت پانی وبجلی میں قائم شکایت سیل بھی کام نہیں کررہا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ آئندہ ہر اجلاس میں وفاقی وزیر اور سیکرٹری پلاننگ کی نشستیں خالی رکھی جائیں گی۔