گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کیلئے پولنگ 8جون کو ہوگی

گلگت (آئی این پی) قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کی 24 جنرل نشستوں پر 8 جون کو پولنگ ہو گی، جس میں 6لاکھ 18ہزار سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز رائے حق دہی استعمال کریں گے، انتخابات کو پرامن اور شفاف بنانے کیلئے پاک فوج کے 6ہزار سے زائد جوان 3جون سے 15جون تک خدمات سرانجام دیں گے۔ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے مطابق اسمبلی انتخابات میں 16 سیاسی و مذہبی جماعتوں کے 144 امیدوار جبکہ 124 آزاد امیدوار اور مجموعی طور پر 268امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان کے 7 اضلاع میں 1143پولنگ اسٹیشن قائم کر دیئے ہیں، جن میں سے 282 کو انتہائی حساس جبکہ 269 اسٹیشنوں کو حساس قرار دیا گیا ہے اور 592پولنگ اسٹیشن نارمل قرار پائے ہیں، انتخابات کے دوران پاک فوج کے جوان سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...