دشمن اقتصادی راہداری منصوبے کو ثبوتاژ کرنا چاہتا ہے: نوازشریف

 ملک میں بعض عناصر اپنے ایجنڈے کی تکمیل چاہتےہیں

کوئٹہ میں سانحہ مستونگ کےبعد منعقدہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سانحہ مستونگ کے بعد معاملے کو تدبر سے دیکھنے پرقیادت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،سانحہ مستونگ ایک افسوسناک واقعہ تھا اس سے پوری قوم کو صدمہ پہنچا،انکا کہنا تھاکہ دشمن پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو سبوثاز کرنا چاہتا ہے،ہمسایہ ملک نے اس منصوبے پرتحفظات کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ کوئٹہ ایک بہترین شہر تھا،ملک بھر سے لوگ یہاں آتے تھے، شہر کےحالات کو معمول پرلانے کا تہیہ کررکھا ہے،وزیراعظم کا کہنا تھاکہ اگلے کچھ عرصےمیں ملک کے حالات معمول پرآجائیں گے. نواز شریف نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کےبعد دہشتگرد بھاگ رہے ہیں، پاک فوج دہشتگردی کے خاتمے کے لیے قربانیاں دے رہی ہے،آئی ڈی پیز اپنے گھروں کو واپس جارہے ہ

آل پارٹیز کانفرنس گورنر ہاو س کوئٹہ میں ہو گی ، جس کی صدارت وزیراعظم نواز شریف کرینگے، بلوچستان کی تمام سیاسی جماعتوں کےسرکردہ رہنماؤں کے علاوہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی اے پی سی میں شرکت کرینگے، ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے اے پی سی پراتفاق کیاتھا، جس کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے پریس کانفرنس کے دوران اے پی سی کا اعلان بھی کیا تھا ، جبکہ انہوں نے اپیل کی تھی کہ سانحہ مستونگ بھی سانحہ صفورا کی طرح تکلیف دہ ہے ، وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کوئٹہ میں موجود ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن