کراچی سٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتےکےدوسرےروز زبردست تیزی کا رجحان رہا

منگل کےروزکراچی سٹاک ایکس چینج میں کاروبارکےدوران سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے نتیجےمیں تیزی کا رجحان دیکھا گیا،ہنڈرڈ انڈیکس میں تین سو اکتیس پوائنٹس اضافے کے ساتھ کاروبارتینتیس ہزارآٹھ سو پچانوے کی سطح پربند ہوا،کاروبارکے دوران اکتیس کروڑچھیاسٹھ لاکھ بیاسی ہزارشیئرزکےسودے ہوئے ،پاک الیکٹران، فوجی سیمنٹ، میپل لیف سیمنٹ،کے الیکٹرک، پاکستان ٹیلیکام،غنی آٹوموبائلز، پی آئی اے،بینک آف پنجاب، اینگروفرٹیلائزر،پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمنل اوربیکوپیٹرولیم  والیوم لیڈررہے،دوسوپانچ کمپنیوں کےحصص کی قیمتوں میں تیزی اورایک سوبیالیس کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی،ادھرروپےکی قدر میں چارپیسےاضافے کے ساتھ  انٹر بینک میں ڈالر ایک سو ایک روپے پچاسی پیسے پربند ہوا۔

ای پیپر دی نیشن