پاکستان کے جوہری خطرے سے خوفزدہ نہیں : جتندرسنگھ

Jun 02, 2016

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی وزیر مملکت جتندر سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے جوہری خطرے سے خوفزدہ نہیں ہے ہر چیز سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جتندر سنگھ نے پاکستان کی جانب سے بھارت کو کسی بھی وقت نشانہ بنائے جانے کے خطرے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمیں ایسا کوئی خطرہ درپیش نہیں ہے بلکہ ہم ہر چیز سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر کا پاکستان کے بھارت کو پانچ منٹوں میں ہدف بنانے کی صلاحیت کا حامل ہونے کا دعویٰ ہمارے لئے کسی قسم کی تشویش کا باعث نہیں ہے کیونکہ ہمیں نہ تو ڈاکٹر عبدالقدیر سے ڈر ہے اور نہ ہی پاکستان کی صلاحیتوں سے خوفزدہ ہیں۔
جتندر سنگھ

مزیدخبریں