لاہور + گوجرانوالہ (خبر نگار+ نمائندہ خصوصی) ایف آئی اے نے 8 بدنام اشتہاری اور انسانی سمگلروں کو گرفتار کر لیا۔ بتایا گیا ہے ڈپٹی ڈائریکٹر پاسپورٹ سرکل خالد انیس کی سربراہی میں مختلف ٹیموں نے چھاپے مار کر کامونکی کے بدر الزمان گوجرانوالہ کے اعجاز حسین، ناصر مسیح، ریاض، گجرات کے محمد صدیق، نذیر احمد، محمد انصر، محمد اقبال کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزموں سے 4 پاکستانی پاسپورٹ اور بھاری رقم بھی برآمد کرلی گئی۔
انسانی سمگلر گرفتار