یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا، دالیں، چائے، چینی، گھی، بیسن ، کوکنگ آئل، مشروبات سستے

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی) وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز کے لئے رمضان پیکیج کا اعلان کر دیا۔ وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضی جتوئی نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ یوٹیلٹی سٹورز پر 22 اشیا کی قیمتوں میں 5 سے 87 روپے تک کمی کر دی گئی ہے۔ رمضان پیکیج کا اطلاق ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹورز پر ہو گا۔ یہ یکم جون سے موثر ہوکر چاند رات تک جاری رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ چینی کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو کمی کر دی گئی۔ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 5 سے45 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے۔ دالیں، اوپن مارکیٹ کی نسبت 7 سے 10روپے فی کلو سستی ملیں گی۔ بیسن کی قیمت فی کلو 30 روپے کم کر دی گئی۔ تیرہ سو سے زیادہ اشیا کی قیمت میں 5 سے 10 فیصد کمی کی۔ آٹے کا 120 کلو گرام کا تھیلا 80 سے 100 روپے تک کم کیا ہے۔ چائے کی پتی کی قیمت میں87 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے۔ دودھ کی قیمت میں فی لٹر 13 روپے کمی کی گئی۔ یوٹیلٹی سٹورز رمضان میں چھٹی کے دن بھی کھلے رہیں گے۔ وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ یوٹیلٹی سٹورز پر رمضان المبارک کے دوران کھجور 40 سے 60 روپے فی کلو، مشروبات کی قیمت فی بوتل 18 سے30 روپے کم ملے گی جبکہ یوٹیلٹی مصالحہ جات کی قیمت 10 فیصد، مشروبات فی بوتل 18 سے 30 روپے کم ملیں گے۔ یوٹیلٹی مصالحہ جات کی قیمت میں 10 فیصد کمی کی گئی ہے۔ دال چنا پر 30 سے 40 روپے فی کلو، دال مونگ پر 12 روپے سے 32 روپے کلو، دال ماش پر 7 سے 27 روپے، سفید چنا پر 45 سے 65 روپے کی رعایت دی جائے گی جب کہ دودھ 102 روپے فی لٹر فروخت کیا جائے گا۔ چینی 60 روپے کلو، یوٹیلٹی گھی 154 روپے کلو، یوٹیلٹی آئل 725 روپے کلو، دال چنا120 روپے کلو، دال مونگ148 روپے کلو، دال ماش273 روپے کلو، سفید چنا125 روپے کلو، چائے950 گرام 603 روپے پیکٹ فروخت کیا جائے گا۔ ٹوٹا چاول 48 روپے کلو ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے دالیں ریاستی افسر کی قیادت میں نہیں کمپنی کی سفارش پر خریدی تھیں۔ اس وقت دالوں کی قیمت زیادہ تھی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...